اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قرضوں پر انحصار کے باعث پاکستان کا معاشی ماڈل غیر پائیدار ہے: عالمی بینک

04 May 2024
04 May 2024

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ قرضوں پر انحصار کی وجہ سے پاکستان کا معاشی ماڈل غیر پائیدار ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام مالیاتی اور گورننس اصلاحات پر ہونے والے مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورغیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی، اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں جس کے نتیجے میں ملکی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میتھیو ورغیس نے مزید کہا ہے کہ مالی اور حسابات جاریہ کے کھاتوں کے توازن کیلئے قرضوں پر انحصار کی وجہ سے پاکستان کا معاشی ماڈل غیر پائیدار ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، نوجوان آبادی، قدرتی وسائل اور اہم سٹریٹجک مقام سے فائدہ اٹھا کر پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 فیصد تک نمو حاصل کر سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے