اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز

04 May 2024
04 May 2024

(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کیخلاف ایکشن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ میں بجلی اور گیس سیکٹر کی سبسڈی مزید محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور نئے مالی سال میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرنے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ صرف تکمیل کے قریب منصوبوں کو دینے پر غور کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال میں تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کئے جائیں گے اور نئے مالی سال میں نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے