04 May 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گندم درآمد سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ کو نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا واضح تعین کریں، کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں دوسری انکوائری کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں، کمیٹی آج چھٹی کے باوجود بھی پہلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔