اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

کسان بورڈ کے صدر کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، دھرنے میں شرکت کی دعوت

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات کی، اس موقع پر کسان رہنما نے حافظ نعیم الرحمان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کو رہائی پر مبارکباد دی اور کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا اور جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دیا، کسان بورڈ پنجاب کے صدر نے کسانوں کا ساتھ دینے اور مکمل سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

میاں رشید منہالہ نے کہا کہ آج سے کسان بورڈ پاکستان مال روڈ پر احتجاجی کیمپ لگائے گا اگر حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہ کی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں پورے پنجاب سے کسان اپنے مویشیوں اور بال بچوں سمیت شرکت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے