اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کمی ریکارڈ

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی، مجموعی شرح 24.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار رہا، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمت میں 6.06 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.85 فیصد، نمک کی قیمت میں 0.91 فیصد، خشک دودھ کی قیمت میں 0.70 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.65 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.45 فیصد، انڈے کی قیمت میں 0.53 فیصد، دہی کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.51 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 22.05 فیصد، پیاز کی قیمت میں 7.71 فیصد، چکن کی قیمت میں 8.03 فیصد، ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 2.89 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں 1.84 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.36 فیصد، آٹا کی قیمت میں 6.88 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.25 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.90 فیصد اور سرخ مرچ پاؤڈر کی قیمتوں میں 2.59 فیصد کمی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے