03 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے سیاہ لباس میں حسن کے جلوے بکھیر کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ دو لباس میں ملبوس نظر آئیں۔
اداکارہ نارنجی و سفید لباس میں ملبوس تھیں جس کے بعد وہ پلک جھپکتے حسین سیاہ لباس پہنے نظر آئیں۔
اداکارہ نے اس ویڈیو میں کلاتھنگ برانڈ کی سیاہ پشواس پہنی جس کے ساتھ سنہرے ستاروں والا نیٹ کا سیاہ دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔
ویڈیو میں انسٹا گرام پر وائرل ہونے والا ریمکس گیت لگایا جو بالی ووڈ کے دو گانوں بلو رانی اور جھک مار کے کو ملا کر بنایا گیا ہے۔
صرحا اصغر کی اس مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو کو ان کے پرستاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔