(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے نئے دلکش لک نے مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہلکی گلابی پشواس زیب تن کر کے عورتوں کے لیے ایک خاص پیغام بھی جاری کردیا۔
ماہرہ خان کلاتھنگ برانڈ کی ایک تشہیری مہم کا حصہ بنیں جو ان کے ملبوسات کی پروموشن کے ساتھ ساتھ خواتین کی پہچان سے متعلق ہے اور اس کی ویڈیو انسٹا گرام پر بھی جاری کی۔
مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان ہلکی گلابی پشواس پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں جس پر زردوزی، گوٹا، سیکوئنس اور موکیش کا کام ہوا ہے۔
ماہرہ خان نے اس دلکش پشواس کے ساتھ ٹشو کا لہنگا پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ کے کام سے تیار اورگینزا کا دوپٹہ جوڑے کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ہے۔
ماہرہ خان نے اس حسین جوڑے کے ساتھ ہار بندے پہننے سے گریز کیا جبکہ زلفوں کو چوٹی میں باندھ کر ماتھے پر ٹیکا سجا کر لک کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
ویڈیو میں خود کو ’خانم‘ کہتے ہوئے ماہرہ خان نے خواتین کے حسن، ناز و انداز اور ہمت کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی جو مداحوں کو بھی خوب بھا گیا۔