اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تین سال گزر گئے، ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو واجبات نہ مل سکے

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، تین سال گزرنے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات نہ مل سکے، ریلوے پریم یونین نے واجبات نہ ادا کرنے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تین سال قبل 2021 میں ریٹائر ہونے والے متعدد ملازمین کو تاحال واجبات کی ادائیگی نہیں ہوسکی، جی پی فنڈ، گریجویٹی اور انکیشمنٹ کے لیے ملازمین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے میرج گرانٹ سمیت دیگر واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ریلوے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔

ریلوے پریم یونین نے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات نہ ادا کرنے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پریم یونین شیخ محمد انور کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کا برا حال ہے، بیمار اور بزرگ ملازمین اپنی ادویات خریدنے سے بھی قاصر ہیں، متعدد ریٹائرڈ ملازمین اپنی بچیوں کی شادیاں نہیں کرسکے، وہ واجبات کے انتظار میں ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مد میں ریلوے نے 18 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔

 شیخ محمد انور نے مزید کہا ہے کہ متعدد ریٹائرڈ ملازمین واجبات کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگاتے دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، ریلوے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ریٹائرڈ ملازمین کا حق ادا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے