اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نازش جہانگیر دل توڑنے کے سوال پر شرما گئیں، ارینج میرج کا عندیہ

03 May 2024
03 May 2024

لاہور: (فہیم حیدر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر دل توڑنے کے سوال پر شرما گئیں اور ساتھ ہی ارینج میرج کا عندیہ بھی دے دیا۔

حال ہی میں نازش جہانگیر ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام "مذاق رات" میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی آنے والی رومانوی مزاحیہ فلم پوپی کی ویڈنگ سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب نازش جہانگیر سے دل ٹوٹنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں۔

تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی بھی جواب نہیں دیا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میریج کریں گی۔

اسی پر نازش جہانگیر نے واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی لڑکا پسند آگیا تو ان کے گھر والے اس پر راضی ہو جائیں گے لیکن اگر ان کے اہل خانہ نے پہلے لڑکا دیکھ لیا تو بھی وہ گھر والوں کی پسند پر رضا مند ہوجائیں گی۔

دوسری طرف دوران پروگرام خوشحال خان نے بتایا کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے کیونکہ اس میں محبت کرنے والے شخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتا ہے اس بارے جتنا اور جیسے چاہے سوچے۔

اداکار نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا گھر والوں کی مرضی سے کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بھی دل کبھی نہیں ٹوٹا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے