اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

شعیب صدیقی یو ای ٹی لاہور کے ممبر سینڈیکیٹ نامزد

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بطور ممبر سینڈیکیٹ نامزد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب صدیقی دیگر اراکین کی مدت تک یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے ممبر ہوں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے رجسٹرار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا۔

اس حوالے سے نومنتخب ممبر سینڈیکیٹ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہورسینڈیکیٹ کی ذمہ داریاں احسن طریقے  سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نظامت کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں،صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور تاریخی روایات کا حامل ادارہ ہے اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب صدیقی لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے بھی ممبر سنڈیکیٹ رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے