اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلوے کے کرائے کم نہ ہو سکے

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز) ڈیزل کی قیمت میں کمی پر ریلوے نے مسافروں کو ریلیف دینے کی بجائے چپ سادھ لی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر کرائے بڑھائے مگر کمی پر کرائے کم نہ ہوسکے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ریلوے مسافروں کو نہ مل سکا، ڈیزل کے نرخوں میں 8 روپے 42 پیسے فی لٹرکمی سےریلوے کوروزانہ 32 لاکھ روپے کا بڑاریلیف ملا، ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے فوری بعد کرائے بڑھانے والی ریلوے انتظامیہ قیمت کم ہونے پر مکمل خاموش  دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم پر ٹرین آپریشن کیلئےروزانہ 3 لاکھ 80 ہزار لٹر ڈیزل استعمال ہوتاہے، ڈیزل کے نرخوں میں  حالیہ کمی سے ریلوے کو روزانہ 32 لاکھ اور ماہانہ 9 کروڑ 59 لاکھ روپےکی بچت ہوگی۔

ریلوےانتظامیہ نے 19 ستمبر سے یکم فروری تک مسلسل 4 ماہ تک ڈیزل کے نرخوں میں 50 روپے 22 پیسے فی لٹر کمی کاعوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، 16فروری کو ڈیزل کے نرخوں میں 10 روپے فی لٹراضافہ ہوتے ہی17 فروری کو میل ایکسپریس اور انٹرسٹی کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ  ٹرینوں کے کرائے بہت زیادہ ہیں، ڈیزل  کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو بھی دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے