اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم کی درآمد کا معاملہ: وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر احسان افضال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا کہ اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو، گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles