اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیارا ایڈوانی کی ہمشکل قرار دینا میرے لیے خوشی کی بات ہے: ایمن سلیم

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے خود کو بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی ہمشکل قرار دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے  پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں ایمن سلیم نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ شوہر کے ہمراہ لندن منتقل ہو چکی ہیں لیکن ان کا واپس پاکستان آنے کا ارادہ ہے، انہیں اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔

اداکارہ نے خوبصورتی پر تعریفیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ ان کا فوری طور پر سکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایمن نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ سچا رہنا چاہئے، ایک دوسرے کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جب کہ وفاداری اور ایک دوسرے کا احترام بھی لازمی ہے۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ہی ایک مداح نے انہیں بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی ہمشکل قرار دیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیارا ایڈوانی میری پسندیدہ بالی ووڈ اداکارہ ہیں اور مجھے ان کا ہم شکل قرار دینا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے