اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیلم جہلم کے ٹنل میں ایک مرتبہ پھر فنی خرابی، بجلی کی پیداوار بند

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک) نیلم جہلم کے ٹنل میں ایک مرتبہ پھر فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث بجلی کی پیداوار بند ہو گئی، نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے 48 کلومیٹر کے ہیڈ ریس ٹنل کو بند کر دیا گیا۔

ایک ماہ قبل ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں کمی واقع ہوئی تھی، خرابی کی نشاندہی کے بعد کنسلٹنٹس اور بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے بحالی کیلئے جامع پلان بنایا جائے گا۔

نیلم جہلم پراجیکٹ کے ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں 2 اپریل کو اچانک کمی مشاہدے میں آئی تھی، کنسلٹنٹس کی مشاورت سے پریشر میں کمی بیشی مانیٹر کرنے کیلئے پلانٹ کو 530 میگاواٹ پر چلایا جا رہا تھا۔

29 اپریل کو رات 11 بجے کے قریب ہیڈ ریس ٹنل کے پریشر میں مزید تبدیلی مشاہدے میں آئی، پلانٹ سے بجلی کی پیداوار بتدریج کم کی گئی تاہم پریشر حفاظتی حد پر برقرار نہ رہ سکا، پلانٹ کو گزشتہ روز 6 بجے صبح ہیڈ ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے بند کر دیا گیا۔

ہیڈ ریس ٹنل سے پانی کے اخراج کیلئے کنسلٹنٹس سے تفصیلی بات چیت کی گئی، اِن ٹیک گیٹس بند کرنے کے بعد ہیڈ ریس ٹنل سے پانی کے اخراج کا عمل شروع کر دیا گیا، ٹنل کی حفاظت کے پیش نظر پانی کا اخراج وقفہ وقفہ سے کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے