02 May 2024
(لاہور نیوز) حکومت نے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا کر بڑی رقم کمائی۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس وصولیوں میں 98 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس وصولی 719 ارب روپے رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں 362 ارب روپے حاصل ہوئے تھے ۔
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پینشن کی ادائیگیاں 46 فیصد اضافے سے 710 ارب روپے تک پہنچ گئیں، حکومت چلانے کا حجم 31 فیصد اضافے سے 518 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب پبلک سیکٹر کے کاموں پر صوبے کے اخراجات 23 فیصد بڑھ کر 888 ارب روپے ہو گئے۔