02 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے کہا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
نامور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور ڈکی بھائی نے معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
شام ادریس نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عروب جتوئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے اور اللہ بہترین انصاف کرے گا۔
کینیڈین یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈکی بھائی نے ان کی اہلیہ کے حجاب کا مذاق اڑایا اور طرح طرح کی میمز بنائیں اور اس وقت ان کی اہلیہ بھی اسی کرب سے گزری تھیں جس طرح آج ڈکی بھائی کی اہلیہ گزر رہی ہیں۔
شام ادریس کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جو چیز ان کی اہلیہ کیلئے غلط تھی وہ ڈکی بھائی کی بیوی عروب کیلئے بھی غلط ہی ہے۔