02 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں گلبہار کالونی میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں موجود 5 افراد کرنٹ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔