اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پپیتا کھانے کے کیا فوائد ہیں؟اور صحت کیلئے اس کا استعمال کتنامفید ہے؟جانئے

01 May 2024
01 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے پپیتا کھانے کے فوائد سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق پپیتا سب سے پہلے وسطی امریکا اور جنوبی میکسیکو میں کاشت کیا جاتا تھا مگر اب دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب ہے۔اس میں ایک انزائمے papain موجود ہوتا ہے جو مسلز کے گوشت میں موجود سخت پروٹین چینز کو توڑتا ہے اور اسی وجہ سے یہ پھل گوشت کو گلانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کچا پپیتا کبھی نہیں کھانا چاہیے کیونکہ کچے پھل میں latex نامی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ایک چھوٹا پپیتا 59 کیلوریز، 15 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، ایک گرام پروٹین، وٹامن سی، وٹامن اے، فولیٹ، پوٹاشیم، کیلشیئم، میگنیشم، وٹامن بی 1، بی 3، بی 5، وٹامن ای اور وٹامن K سے لیس ہوتا ہے۔

اس میں موجود کیروٹین نامی اینٹی آکسائیڈنٹ کو ہمارا جسم دیگر پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں آسانی سے جذب کرلیتا ہے۔جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مالیکیولز سے تکسیدی تناؤ پیدا ہوتا ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس نقصان دہ مالیکیولز کی روک تھام کرتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق پپیتا کھانے سے بزرگ افراد اور ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں میں تکسیدی تناؤ گھٹ جاتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پپیتا کھانے سے تکسیدی تناؤ میں کمی آتی ہے جبکہ جسم میں اضافی آئرن کا اخراج ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ پپیتا میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ایسے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے جو کینسر کا علاج کروا رہے ہوں۔اس پھل کو کھانے سے جسم میں گردش کرنے والے ایسے مضر مالیکیولز کی روک تھام ہوتی ہے جو کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے