اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگے

01 May 2024
01 May 2024

(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں 30 سے 40 فیصد تک زائد نرخوں میں پھلوں کی فروخت جاری ہے ، پھل سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اور گرانفروشی کے باعث خریدار بدستور مشکلات سے دوچار ہیں۔

پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق پایا جا رہا ہے، دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے۔اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عمل درآمد ناممکن ہوگیا۔

کیلا درجہ اول سرکاری دام 150سے80 روپے اضافے کے ساتھ 230 میں فروخت ہونے لگا ،کیلا درجہ دوم 45 روپے اضافے کے ساتھ 145 میں فروخت ہو رہا ہے، سیب سفید اول  150 روپے کلو مقررجبکہ بازار میں 205 روپے کلو بک رہا ہے ،سیب سفید دوم 95 روپے کلو مقرر جبکہ بازار میں 130 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مسمی سرکاری دام 230 جبکہ مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ 270 میں بیچا جا رہا ہے،کینو سرکاری قیمت 285 مقرر لیکن بازار میں 350 میں مل رہا ہے ،پپیتا سرکاری نرخ 140 روپے کلو  جبکہ بازار میں 260 روپے کلو ہے ،کجھور کی سرکاری قیمت 415 روپے جبکہ مارکیٹ میں 520 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

شہریوں نے انتظامیہ سے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے