01 May 2024
(ویب ڈیسک) آن لائن ٹیکسی سروس اُوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کیب سروس فراہمی کی کمپنی ’اوبر ‘نے پاکستان میں اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ کمپنی 30 اپریل 2024 سے پاکستان میں اپنی خدمات بند کر رہی ہے۔30 اپریل کے بعد اوبر پاکستان میں اپنی خدمات اپنی ذیلی کمپنی ’ کریم‘ کے ذریعے جاری رکھے گی ۔ اب تک اوبر کی ایپلی کیشن استعمال کرنے والے پاکستانی کنزیومرز اب کریم کی ایپلی کیشن پر رجسٹریشن کروا کر سفری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
اوبر نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کے 5 بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی خدمات یکسر بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس وقت فرم نے لاہور میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔