اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا 5 لاکھ 6 ہزار نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا فیصلہ

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد نان فائلرز افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق ادارہ نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کیلئے نشاندہی کر لی، 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہے۔

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود یہ افراد ریٹرن فائل نہیں کر رہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کئے جا سکتے ہیں، ایف بی آر نے بند کنکشنز کی پی ٹی اے سے 15 مئی تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے