30 Apr 2024
(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں توسیع کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
تاجر دوست میں رجسٹریشن کیلئے توسیع کی معیاد کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہو گا۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ تاجر دوست سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن کی تعداد 200 سے بھی کم ہے، 5 شہروں سے 31 لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف تھا۔