اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں گے:علامہ طاہر اشرفی

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا یقینی بنائیں گے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے موقع پر کسی کی تصاویر اٹھانا جائز نہیں، شریعت اور اخلاق میں اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والوں نے پاکستان اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی،حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ ایسی حرکات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

 علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  سعودی حکومت اگر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی تو بدنامی ہو گی، ہمارے لئے قابل شرم ہے کہ حرم شریف میں سیاسی نعرے لگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ روڈ ٹو مکہ کے تحت بھی حجاج جائیں گے، حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا یقینی بنائیں گے، رابطہ عالمِ اسلامی میں مجھے اور مولانا فضل الرحمن کو رکن نامزد کیا گیا ہے، مسئلہ فلسطین کاایک ہی حل ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے