اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خوشاب اور کامونکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو جبکہ تحصیل روجھان میں آج بروز ہفتہ شریف نامی شہری جاں بحق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ان تین اموات کے بعد پنجاب میں گزشتہ چند روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے 7 گھر اور 1 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر پرانی عمارتوں کے گرنے سے 3 شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 7 ہزار 863 ایکڑ اراضی پر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے راجن پور میں گزشتہ روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے سکول کے تین طالب علموں کی خیریت بھی دریافت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی، انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے