25 Apr 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل اضافے کے بعد آج ٹریڈنگ کے دوران مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 72 ہزار 474 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 72 کروڑ 97 لاکھ 54 ہزار 250 روپے مالیت کے 42 کروڑ 40 لاکھ 80 ہزار 14 شیئرز کا لین دین ہوا۔