اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نہ بڑھایا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا: وزیر خزانہ

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری اداروں کےنقصان کا حجم دس کھرب روپےہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا، ایف بی آر نظام  ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، سعودی عرب بھی پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں لیکیج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے، ٹیکس نظام کی بہتری سے محصولات میں اضافہ ہوگا، اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہےِ۔

انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی اورٹیکس، توانائی ، نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے