اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشین  انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کے صدر جین لیکون سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال اور اشاریوں میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کر دیا، یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد فنانسنگ کی فراہمی پر بھی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایشین انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر دیئے، پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا مہنگائی میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ٹیکس، توانائی شعبے اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے