اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مرغی کی قیمتیں باقاعدہ گٹھ جوڑ کر کے بڑھائی جاتی ہیں : محکمہ لائیو سٹاک

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتیں باقاعدہ گٹھ جوڑ کر کے بڑھائی جاتی ہیں۔

حکام محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اس گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

حکام محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے سٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے ، مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں ، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور تمام سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے