اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی سے میٹھی عید کی خوشیاں بھی پھیکی، بازاروں میں ویرانی کا عالم

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی سے میٹھی عید کی خوشیاں بھی پھیکی پڑنے لگیں، عیدالفطر قریب آنے کے باوجود لاہور کے بازاروں میں ویرانی کا عالم دکھائی دے رہا ہے۔

عید الفطر میں چند روز باقی رہ گئے مگر لاہور  کی مارکیٹیں  خریداروں سے خالی ہیں، شہر کے اہم ترین نیو انارکلی بازار  میں بھی ویرانی سی چھاگئی، دکاندار خریداروں کی راہ  دیکھ رہے ہیں، مارکیٹ آنیوالے چند گاہک بھی کپڑوں ،جوتوں  اور دیگر اشیا کی قیمتیں سن کر پریشان  دکھائی دیتے ہیں۔

نیوانارکلی بازار میں آئے  شہریوں  کا کہنا تھا   پچھلے سال کی نسبت اس مرتبہ مہنگائی دگنی ہوگئی ہے، اتنے آمدن نہیں جتنی مہنگائی ہو گئی ہے لیکن کیا کریں بچوں کو عید کی خوشیوں سے تو محروم نہیں کیا جا سکتا۔

 دوسری طرف  دکانداربھی کاروبار میں مندی کا شکوہ کر رہے ہیں، دکانداروں کا کہنا تھا کہ  عید میں ابھی چند دن باقی ہیں امید ہے جلد بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے