25 Mar 2024
(لاہورنیوز) پاکستان ریلویز نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
شیڈول کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 7 اپریل کو کراچی سے شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین کراچی سے چل کر براستہ ملتان، فیصل آباد اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 7 اپریل کو ہی کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے 10 بجے روانہ ہوگی، سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چل کر براستہ ملتان، ساہیوال، راولپنڈی پہنچے گی۔
تیسری عید سپیشل ٹرین 8 اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی، تیسری سپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور پہنچے گی۔عید الفطر پر چلنے والی چوتھی سپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، خصوصی ٹرین لاہور سے چل کر براستہ ساہیوال، ملتان کراچی پہنچے گی۔