اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا، بہتری کیلئے کوشاں ہیں: جام کمال

25 Mar 2024
25 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے چھٹکارا پانے کیلئے کوشاں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پہلے دن سے وزیر اعظم بڑے جذبے کے ساتھ اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وفاقی وزرا اور صوبائی حکومتوں نے نئی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے، پاکستان کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمیں اللہ سے بہتری کی امید ہے، یہ سب ہماری محنت پر مبنی ہے۔

پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں جیسے ایم کیو ایم، نیشنل پارٹی وغیرہ ان سب نے مل کر حکومت کی تشکیل میں حصہ ڈالا ہے، وہ الگ بات ہے کہ وہ اس حکومت کا حصہ ہیں یا نہیں لیکن اسے بنانے میں سب کا ہاتھ ہے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ جہاں تک کابینہ میں شمولیت کی بات ہے اس فیصلے میں پیپلز پارٹی کے اپنے خیالات اور تحفظات ہو سکتے ہیں مگر وزیر اعظم  نے انہیں واضح طور پر کہا وہ ذمہ دارانہ انداز میں کابینہ کا حصہ بنیں، عوام ان سب جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھتی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لئے قائل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے