25 Mar 2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر کم ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 197 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 348 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔