اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپ دی

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔

ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خود ہوں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے