24 Mar 2024
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ 2 برسوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
سٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے پرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں، بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئےنوٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بھی شہری عید پر نوٹوں کی نئی کاپیوں سے محروم رہیں گے۔