(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے پے درپے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی، مریم نواز نے چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے کہا کہ آئی جی معصوم نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کریں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پابندی کے باوجود صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔