اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور چین کا نئی راہداریوں پر ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہورنیوز) سی پیک کے فیز 2 کے تحت 5 نئے کوریڈورز کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان اور چین نے نئی راہداریوں پر ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات ہوئی، چینی سفیر اور احسن اقبال نے سی پیک کے فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، احسن اقبال نے خصوصی اقتصادی زونر کی مزید کامیابی کا خاکہ پیش کیا۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق ہر اقتصادی زون کی ایک چینی صوبے کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی، احسن اقبال نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں خصوصی کلسٹر تیار کیے جائیں گے، صنعتی گروپ اور تکنیکی مہارت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

چینی سفیر نے سی پیک پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، چینی سفیر نے خصوصی زونز کے انچارج افسران کے چین کے دورے کی بھی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ انچارج افسران کو چینی صنعتی پارکس کا دورہ کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے