اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں گندم مارکیٹ کریش کر گئی، آٹے کی قیمتوں میں کمی

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں نجی گندم آٹا کی مارکیٹ کریش کر گئی جس کے باعث بیس کلو آٹا کے تھیلے کی قیمتوں میں80 سے 100 روپے تک کی کمی آگئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اندرون سندھ سے آنے والی نئی دیسی گندم کی قیمت میں400 روپے کمی، نئی قیمت4 ہزار روپے فی من ہوگئی ، کراچی سے آنے والی امپورٹڈ گندم کی قیمت میں160 روپے کمی، درآمدی گندم کی پنجاب آمد میں90 فیصد کمی آئی ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق فلورملز کی جانب سے کم گندم خریداری ہوئی توپنجاب میں نئی گندم مارکیٹ بھی کریش ہو سکتی، خدشہ ہے کہ پنجاب میں آنے والی نئی گندم کی بمپر کراپ کی قیمت3300 تا3500 روپے فی من تک گرسکتی۔

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک فلورملز کو17 لاکھ ٹن گندم فروخت کرپایا ، اضافی امپورٹڈ گندم کی بلند قیمت فروخت کی وجہ سے ریلیز کم ہوئی، وفاقی حکومت اضافی امپورٹڈ گندم آمد کی ڈیڈ لائن31 مارچ میں مزید توسیع نہ کرے۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ آئندہ ہفتے سرکاری گندم خریداری ہدف اور پالیسی کی منظوری دے گی، سرکاری گندم کی امدادی قیمت خرید3900 روپے فی من برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے