22 Mar 2024
(لاہورنیوز) بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں 0.24 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح 15 اعشاریہ 60 فی صد ہو گئی، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14 اعشاریہ 76 فی صد ہو گئی، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 20 اعشاریہ 50 فی صد پر برقرار ہے۔صارفین کے لیے سپیشل سیونگ پر منافع کی شرح 16 اعشاریہ 60 فی صد پر برقرار ہے۔