اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جھوٹےسائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا:ملک احمد خان

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ڈونلڈ لو کے سائفر بارے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کا بانی پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصا رہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، سائفر کو سیاسی رنگ دیا گیا، اتنا بڑا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ چکی ہے سائفر کا شوشہ غلط ہے، عدالت کہہ چکی، اعظم خان بھی کہہ چکا ہے، سائفر ہے کہاں؟ جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا، سائفر مکمل جھوٹ تھا، پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں، ان پٹیشنز میں جو مٹیریل سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے