اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید نے اس بار سپرلیگ کو فلاپ شو قرار دے دیا

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سپرلیگ کو فلاپ شو قرار دے دیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کچھ بھی قابل تعریف نہیں تھا جبکہ کرکٹ اور پچز کا معیار اچھا نہیں رہا، کوئی نوجوان کرکٹر بھی اْبھر کر سامنے نہیں آیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل9 میں اس بار کچھ بھی ایسا نہیں دکھائی دیا جس کی تعریف ہو سکے، معیاری کرکٹ کی کمی رہی، پچز کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی شمولیت نہیں بڑھی، کوئی ایسا نوجوان بھی اْبھر کر سامنے نہیں آیا جسے نویں ایڈیشن کی دریافت کہا جاسکے، چند کھلاڑیوں نے کچھ بہتر پرفارم ضرور کیا لیکن تسلسل کا فقدان رہا، اس برانڈ کو مزید بہتر کرنے پر توجہ دینا ہوگی، اس میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے، شائقین کی دلچسپی بڑھائے بغیر ہم آگے نہیں جاسکتے۔

عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے کی بڑی وجہ اہم پلیئرز کی انجریز اور عدم دستیابی کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ آخری پوزیشن پر رہنا اس ٹیم کیلئے افسوسناک بات ہے جو2 سال چیمپئن رہی، ہمیں راشد خان کی خدمات حاصل نہیں تھیں،ڈیوڈ ویزا کو بھی فٹنس مسائل رہے، فیلڈنگ غیر معیاری رہی، کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے