اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم کے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کے امکانات کم ہوگئے

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے عماد وسیم کو نظرانداز کرکے یو اے ای منتقل ہونے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان کو تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دوسری جانب نوجوان بلےباز عثمان خان جو متحدہ عرب امارات منتقل ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل9 میں ملتان سلطانز کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی کھیل رہے تھے انہیں سیریز کیلئے کاکول کیمپ میں مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

عثمان خان نے رواں سیزن میں دو سنچریاں سکور کیں، انہوں نے 7 اننگز میں 164.12 کے سٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے تھے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جن کی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس تربیتی کیمپ میں کروائی جائے گی۔

35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے