اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں: وقار یونس

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم تجویز دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، 2025ء میں یہ ٹورنامنٹ کم از کم 8 ٹیموں کا حقدار ہے۔

وقار یونس نے لکھا کہ گزشتہ برس خواتین کے تین میچز کروائے گئے اس سال کیا ہوا؟

وقار یونس

سابق فاسٹ بولر نے چیئرمین پی سی بی کو اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ لانے کی تجویز بھی دی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جن میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے