22 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے اختتام کے فوری بعد قومی کرکٹرز بابر اعظم، نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ماہ صیام میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
قومی کرکٹر افتخار احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں تمام کرکٹرز احرام باندھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
بابراعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے ایک ساتھ عمرہ ادا کیا، عمرے کے سفر پر امام الحق اور بابر اعظم اکٹھے جبکہ نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے بھی اپنی احرام باندھے تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "عمرہ کی ادائیگی کے بعد خوشی محسوس ہو رہی ہے، پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں"۔