21 Mar 2024
(لاہورنیوز) پی سی بی نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کو انٹرنیشنل میچز کیلئے غیر معیاری قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی سی بی ٹیم کے ہمراہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کا دورہ کیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے لیے ڈریسنگ رومز، کمنٹریٹر رومز اور باکس انٹر نیشنل معیارکے نہیں ،فلڈ لائٹس اور کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس پچز کی تعداد بھی پوری نہیں ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقبال سٹیڈیم کی حالت سنوارنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ، چیف سلیکٹر وہاب ریاض اقبال سٹیڈیم کے دورہ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کریں گے۔