21 Mar 2024
(لاہورنیوز) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں اردن نے پاکستان کو تین صفر سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی، اردن کی جانب سے موسیٰ التماری نے دو جب کہ علی الوان نے ایک گول کیا۔اردن کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو جب کہ دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا جب کہ پاکستان کی جانب سے گول کیپر یوسف اعجاز بٹ نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
یوسف اعجاز بٹ نے پنالٹی سمیت کئی یقینی گول بچائے جب کہ موسیٰ التماری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ اردن کی ٹیم کو ہاف ٹائم پر دو صفر کی برتری حاصل تھی، اردن کی جانب سے پہلا گول موسیٰ التماری نے کیا جب کہ دوسرا گول علی الوان نے پنالٹی پر کیا اور تیسرا گول 85 ویں منٹ میں پھر موسیٰ التماری نے اسکور کیا۔