21 Mar 2024
(لاہورنیوز) پی سی بی کو قومی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش، غیرملکیوں سمیت ملکی کوچز سے بھی رابطے تیز کردیئے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق سابق کوچ مصباح الحق سے بھی رابطہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جلد ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنا ہے ۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھر سے چیف ایگزیکٹو لانے کا امکان ہے، احسان مانی دور میں وسیم خان کرکٹ بورڈ میں بطور سی ای او کام کرچکے ہیں جبکہ ماضی کی نسبت نئے سی ای او کے پاس زیادہ ذمہ داریاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ 25 مارچ سےقومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں شیڈول ہے، کیمپ سے قبل ہیڈ کوچ کی تعیناتی کی کوشش کی جارہی ہے۔