21 Mar 2024
(لاہورنیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گزشتہ ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 10 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔