21 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو حکومت پاکستان کا پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا۔
مبشر حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مبشر حسن مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق مبشر حسن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی ذیلی دفعہ 10 کے تحت پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
مبشر حسن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2024ء بھی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔