اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب:بجٹ تک 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب  مجتبیٰ شجاع الرحمان نے  پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے  ہی سکیم کا اعلان کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سےہے، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے خودکشی کرلوں گا قرضہ نہیں لوں گا، اتنے قرضے ہم نے70سال میں نہیں لیے جتنے انہوں نے اپنے ساڑھے تین سال میں لیے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔

ان کا  کہنا تھا کہ ہم اپنے صوبے کے ریونیو کو مزید بڑھائیں گے، جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ نظر آئے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہے حکومت ہر صورت میں ریلیف فراہم کرے گی، پی ٹی آئی کے 4 سال میں پنجاب کا استحصال کیا گیا ان کی نااہلیوں کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے