اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجنز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا، وزیرداخلہ کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

 اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔

محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے